معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان اور بھارت کے موجودہ سکواڈ سے اپنی فیورٹ مشترکہ ٹیم بنادی
میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان اور بھارت کے ہائی چارج مقابلے سے پہلے دونوں ٹیموں میں سے اپنی پسندیدہ مشترکہ الیون منتخب کی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ہرشا بھوگلے الیون اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق معروف کمنٹیٹر نے انڈیا کے چھ جب کہ پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔
ہرشا بھوگلے الیون میں اوپننگ کیلئے روہت شرما اور بابر اعظم جب کہ ون ڈاؤن کیلئے ویرات کوہلی کو منتخب کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر کیلئے انہوں نے سوریا کمار یادیو، محمد رضوان، ہاردیک پانڈیا اور شاداب خان کو چنا ہے۔ انہوں نے باؤلنگ کے شعبے میں اکسر پٹیل، محمد شامی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کا انتخاب کیا ہے۔
On the eve of the #INDvPAK clash, Harsha Bhogle has selected his @upstox Combined XI for the match ????
— ICC (@ICC) October 22, 2022
What do you make of it? #T20WorldCup pic.twitter.com/0Ly0WQapRQ