بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری 

بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ...
بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےدرخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سٹیٹ کونسل نے کہاکہ ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا ایک دن میں تین دفعہ چیک اپ کرتاہے،15اکتوبر کو پمز کا میڈیکل بورڈ کیا اس نے بھی چیک کیا، عدالت نے استفسار کیا اگر ڈاکٹر فیصل طبی معائنہ کرلیں تو اس میں آخر حرج کیا ہے؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ کل کیلئے نوٹس کررہا ہوں کل درخواست پر فیصلہ کروں گا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا اور مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔