بابا گرونانک صاحب کا 555واں جنم دن :دنیا بھر سے 80 ہزار سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کریں گے، تیاریاں شروع

بابا گرونانک صاحب کا 555واں جنم دن :دنیا بھر سے 80 ہزار سکھ یاتری تقریبات میں ...
بابا گرونانک صاحب کا 555واں جنم دن :دنیا بھر سے 80 ہزار سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کریں گے، تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بابا گرونانک صاحب کے 555ویں جنم دن کے انتظامات کے سلسلے میں محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس ہوا ۔ اعلیٰ سطح  اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کی ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے یاتریوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں  بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بابا گرونانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کیلئے یاتری 14 تا 23 نومبر پنجاب میں ہونگے،دنیا بھر سے 80 ہزار سکھ یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کریں گے۔یاتری ننکانہ صاحب، فاروق آباد شیخوپورہ، حسن ابدال، کرتار پور، ایمن آباد اور لاہور کا دورہ کریں گے ،ایسے انتظامات کریں کہ یاتری واپسی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور  نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے اس پر پوری جان لگائیں، یاتریوں کیلئے سیکیورٹی، ٹرانسپورٹیشن، میڈیکل، فوڈ سمیت تمام انتظامات مثالی ہونے چاہئیں، معاملہ پاکستان کی عزت کا ہے؛ کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔تمام ادارے یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات بروقت مکمل کریں۔ 
 اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب فضل الرحمان، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری اقلیتی امور، تمام متعلقہ اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔