روس میں افراط زر کی شرح 7.7فیصد کی بلند سطح تک پہنچ جائیگی

روس میں افراط زر کی شرح 7.7فیصد کی بلند سطح تک پہنچ جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (این این آئی) روسی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ روس میں رواں سال کے آخر تک افراط زر کی شرح 7.7فیصد کی بلند سطح تک پہنچ جائیگی۔ روسی وزیر خزانہ اناطولی سیلینوف نے سوچی میںانوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رواں سال افراط زر کی شرح 7.5 سے7.7فیصد رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ اگلے سال افراط زر کی شرح 5.5 سے 6فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا بجٹ اخراجات بڑھانے اور انٹری فنانسنگ فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔روسی وزیر خزانہ نے ٹیکس کے حوالے سے کہا کہ روس کو موجودہ 13فیصد فیکسڈ ریٹ کے بجائے پروگریسو پرسنل انکم ٹیکسیشن متعارف کرنے کی ضرورت نہیں اور یہ عام سی بات ہے کہ جتنی زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے اتنا زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

کامرس -