حوثیوں کا احتجاج بغاورت ہے ، یمنی صدر کا الزام

حوثیوں کا احتجاج بغاورت ہے ، یمنی صدر کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی)یمن کے صدر عبد ربہ منصور الھادی نے کہا ہے کہ دارالحکومت صنعاء میں دھرنا دینے والے شیعہ مسلک کے حوثی شدت پسند حکومت کا تختہ الٹنے اور مرضی کا انقلاب برپا کرنے کی سازش کر رہے ہیں احتجاج کی آڑ میں کسی مخصوص گروپ کو اپنے عزائم کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ حوثی مظاہرین اور حکومت کے درمیان بات چیت آخری مرحلے میں ہے اور وہ فریقین کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کر لیے جائیں گے۔صدر نے کہا کہ سرکاری ٹیلی ویڑن چینل کے دفتر اور دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ ملک میں ایک نئے انقلاب کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، قومی وحدت اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم جو راستہ حوثیوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے اختیار کیا ہے، اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -