پریانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر تمام بالی ووڈ اداکاراﺅں سے سبقت لے گئیں

پریانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر تمام بالی ووڈ اداکاراﺅں سے سبقت لے گئیں
پریانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر تمام بالی ووڈ اداکاراﺅں سے سبقت لے گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اپنے چاہنے والوں کو 7 لاکھ فالو وورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا. بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے بے حد پیار کی وجہ سے ہماری سوشل میڈیا فیملی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2009 ءمیں ٹویٹر کا استعمال شروع کیا تھا اور بالی ووڈ سپرسٹارز میں زیادہ فالوورز رکھنے والوں میں انکا 5واں نمبرہے۔اس فہرست میں پہلا نمبر بالی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کا ہے جنکے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے،بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی تعداد 90 لاکھ 4ہزار ہے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 80لاکھ 46ہزار فالوورز کےساتھ تیسرے اور سلمان خان 80 لاکھ 28 ہزار چاہنے والوں کےساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید :

تفریح -