سابق حکومت کے دور میں ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سابق حکومت کے دور میں ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے دور میں ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوس کے اخراجات میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے مختصر دور میں اعزازیئے کے طور پر 20کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کیں جبکہ ایوان صدر نے ایک سال کے دوران 20کروڑ 70لاکھ کی بے ضابطگیاں کیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کے ملازمین نے 70لاکھ روپے کا ٹیکس بھی چوری کیا۔ آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ یہ ٹیکس ان ملازمین سے وصول کیا جائے۔اس وقت صدر کے سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی کو مختلف الاونسز کی مد میں ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ کی بے ضابطہ ادائیگیاں کی گئیں۔ سلمان فاروقی سے یہ رقم وصول کرکے آئندہ اعزازیئے کی روایت کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -