متروکہ وقف املاک اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی حفاظت کر رہا ،زیچرے ہارکن رائیڈر

متروکہ وقف املاک اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی حفاظت کر رہا ،زیچرے ہارکن رائیڈر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)امریکہ کے قونصل جنرل زیچرے ہارکن رائیڈر نے کہا ہے متروکہ وقف املاک بورڈ اقلیتوں کی خدمت اور عبادت گاہوں کی حفاظت کر رہا ہے ،اس سے اقلیتوں کے حقوق بھی ادا ہوں گے اور مذہبی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف تہذیبوں اور مذاہب کے حوالے سے تاریخی ورثے کا حامل ملک ہے،اور اس توقع اظہار کیا کہ بورڈ اس حوالے سے مزید بہتر اقدامات کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس سے قبل گوردوارہ ڈیرہ صاحب پہنچنے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق ،پردھان سردار شام سنگھ،سردار رمیش سنگھ اروڑا ا یم پی اے ،ایڈیشنل سیکرٹری خالد علی اور دیگر سکھ رہنماؤں نے انکا استقبال کیا۔امریکی قونصل جنرل نے گورد راہ ڈیرہ صاحب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی مڑی پر حاضری بھی دی ،اس موقع پر چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے امریکن قونصل کو بتایا کہ پاکستان میں سکھوں اور ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت ، تزئین و آرائش ،فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ملک میں تمام اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، وزیر اعظم کی سوچ و فکر کے مطابق ہم پاکستان میں اقلیتوں کی خدمت کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ نانک شاہی کیلنڈر کے حوالے سے پوری دنیا سے سکھ سنگتوں کو 25نومبر کوگورونانک صاحب جی کے جنم دن کے موقع پر ایک پلیٹ فارم پر آکر اختلافات دور کرنے کی دعوت دی ہے ۔امریکن کونصلیٹ جنرل نے چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاورق کی پاکستان میں اقلیتوں کے لیے خدمات کو سراہا اور گورد وارہ میں انتظامات کے حوالے سے وزٹرز بک میں اپنے تااثرات بھی تحریر کیے ۔

مزید :

علاقائی -