اوکاڑ ہ، ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی بد اخلاقی، اہل علاقہ کا احتجاج 

اوکاڑ ہ، ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی بد اخلاقی، اہل علاقہ کا احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اوکاڑہ(نامہ نگار)7ڈاکوؤں کی مقامی زمیندار کے گھر لوٹ مار، دوران واردات 4 ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی بداخلاقی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج مظاہرین نے ٹائر وں کو آگ لگا کر قصور ملتان روڈ بلاک کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صالحووال میں دوران ڈکیتی خاتون کومبینہ طور پر بداخلاقی کانشانہ بنانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کی حدود مدینہ کالونی صالحووال کے مقامی زمیندار خالد علی ولد محمد حنیف کے گھر میں لوٹ مار کرتے ہوئے90ہزار روپے نقدی رقم طلائی زیورات ودیگرگھریلو سامان لوٹ لیا۔ 4ڈاکو زمیندار کی بیوی (ن) کو مبینہ طور پر اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعدازاں ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اہلخانہ کے شور واویلا پر مقامی لوگ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے ڈاکوؤں کے ظلم پر شدید احتجاج کرنا شروع کردیا۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر قصور ملتان روڈ بلاک کردی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی، ڈی ایس پی عابد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر جلدازجلد رپورٹ طلب کرلی  جبکہ پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے وقوعہ کا فوری مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  حکم دیا ہے کہ ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کرکے متاثرہ خاندان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اور اس کی فیملی کوہر صورت انصاف فراہم کیاجائے گا۔
اجتماعی بداخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -