ضلعی انتظامیہ عرس داتا گنج بخشؒ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف

    ضلعی انتظامیہ عرس داتا گنج بخشؒ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی رہی ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت داتا دربار عرس سے قبل انتظامات کے حوالے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جویریہ مقبول، اے سی سٹی محمد فیضان، ایس پی رضوان، ایڈ منسٹریٹر داتا دربار محمد خالد، علماء اکرام، امن کمیٹی کے ممبران، اسپشل برانچ، پولیس ریسکیو، واسا، ایم سی ایل اور سیول ڈیفنس کے افسران نے شرکت کی۔ عرس کی تقریبات 26ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ داتا دربار ایڈمنسٹریٹر محمد خالد نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو داتا دربار عرس کی تین روزہ تقریبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے زائرین کے لئے پارکنگ کا مؤثر انتظام، موبائل ٹوائلٹ اور دیگر درپیش دیرینہ مسائلِ کے بارے میں ڈی سی لاہور کو آگاہ کیا۔

 ڈی سی لاہور نے داتا دربار ایڈمنسٹریٹر کو درپیش مسائلِ عرس سے قبل مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے پلان کے بارے میں ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ بغیر ویکسینیشن والے افراد کو داتا دربار عرس کی تقریبات میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ داتا دربار کے عرس کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جمعہ کو داتا دربار کا خود دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ داتا دربار کنٹرول روم کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام تر انتظامات کو مانیٹر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عرس پر آئے زائرین کے لئے 3 مقام پر پارکنگ اسٹینڈ بنایا جائے گا اور مینار پاکستان، شیش محل اور ناصر باغ  پر پارکنگ اسٹینڈز بنائے جائیں گے۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اورکہا کہ واسا سیوریج کے معاملات کو مانیٹر کریں گے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے اورلیسکو لٹکتی ہوئی تاروں کو ہٹائیں گے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے متعلقہ محکموں کو تمام تر انتظامات کو عرس سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔