فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم،400ساشے گٹکا تلف، جرمانہ
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ) گٹکا فروشوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسلسل کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیم کی ایئر پورٹ روڈ پر واقع کریانہ سٹور کی انسپکشن،400ساشے گٹکا تلف،مالکان کو 17 ہزارروپے جرمانہ عائد فوڈ سیفٹی ٹیم کی ایئر پورٹ روڈ پر واقع کریانہ سٹور کی انسپکشن کی گئی۔پابندی کے باوجود فوڈ بزنس مالکان گٹکا فروخت کر رہے تھے۔گٹکے کو خفیہ جگہ پر(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
چھپا کر رکھا گیا تھا۔سینکڑوں ساشے گٹکا تلف کر کے کریانہ سٹور مالکان کو بھاری جرمانہ کر دیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے ممنوعہ اشیاء کی خریدوفروخت روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا۔شہری ممنوعہ اشیاء کی شکایت کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر مفت کال کریں۔