حمزہ شیراز نے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

حمزہ شیراز نے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا
حمزہ شیراز نے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا۔
لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے گئے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ کے فائنل میچ میں حمزہ شیراز نے برطانوی باکسر ٹائلر ڈینی کو شکست دے کر ان کی مسلسل جیت کا سلسلہ ختم کر دیا، حمزہ شیراز نے پہلے اور دوسرے راﺅنڈ میں ٹائلر ڈینی کو ناک آﺅٹ کیا۔
ٹائلر ڈینی حمزہ شیراز کے تابڑ توڑ حملوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ٹائٹل جیت کر ڈبلیو بی سی سلور اور کامن ویلتھ بیلٹ بھی حاصل کئے۔
ویمبلے سٹیڈیم میں 96 ہزار تماشائیوں نے فائٹ دیکھی، حمزہ شیراز کی جیت پر دل دل پاکستان بجایا گیا۔
حمزہ شیراز کی فتح پر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس موقع پر حمزہ شیراز نے ہمت افزائی کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیت کیلئے ساتھ دینے پر اپنی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

مزید :

کھیل -