چھٹی نہ ملنے پر پولیس کانسٹیبل کی خودکشی کی کوشش
بورے والا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع ویہاڑی کے شہر بورے والا میں ایک پولیس کانسٹیبل نے چھٹی نہ ملنے پر خود کو گولی مار لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کانسٹیبل لئیق احمد نے خود کو سینے پر گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لئیق احمد کام کے دباؤ اور چھٹی نہ ملنے پر دل برداشتہ تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کانسٹیبل کو پہلے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر ساہیوال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ لئیق احمد پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات تھا۔