ہائی کورٹ :منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے دائر درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

ہائی کورٹ :منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے دائر درخواست پر متعلقہ حکام ...
 ہائی کورٹ :منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے دائر درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے عادی افراد کو کارآمد شہری بنانے اور ان کی بحالی کے لئے سینٹرز کے قیام کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت،اینٹی نارکوٹکس فورس اور آئی جی جیل خانہ جات سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سہیل اقبال بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ردا قاضی کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ منشیات سے متاثرہ افراد معاشرے پر بوجھ ہیں اور انہیں کارآمد شہری بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر ان کے علاج معالجے کے لئے حکومت اور معاشرہ کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہے جو کہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔عدالتی حکم پر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی جانب سے سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ عمارتوں کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت، اینٹی نارکوٹکس فورس اور آئی جی جیل خانہ جات کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 5مئی کوتفصیلی جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -