سانحہ 12مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا معاملہ

سانحہ 12مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا معاملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ 12مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا معاملہ،عدالت نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق جواب کیلئے دو ماہ کی مہلت دے دی ۔پیر کو سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات کے لیئے جے آئی تی کی تشکیل سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی دوران سماعت سندھ حکومت نے پرانی جے آئی ٹی رپورٹس پیش کردیں جس پر عدالت نے جے آئی ٹی سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا عدالت نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق جواب کیلئے دو ماہ کی مہلت دے دی ،صبائی حکومت کا کہنا تھا کہ سانحہ بارہ مئی کے 42 متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جاچکا ہے،جس پرعدالت نے دیئے گئے معاوضے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی،درخواست گزار کا موقف تھا کہ حکومت کو دو ہفتے میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا ،کئی ماہ گزرنے کے باوجود جے آئی ٹی نہیں بنی۔