جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے قرآن پاک اور اپنی والدہ کی قبر کی قسم اٹھا کر 3باتیں بتائیں ، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا انکشاف

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے قرآن پاک اور اپنی والدہ کی قبر کی قسم اٹھا کر ...
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے قرآن پاک اور اپنی والدہ کی قبر کی قسم اٹھا کر 3باتیں بتائیں ، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے قرآن پاک اور اپنی والدہ کی قبر  کی قسم اٹھا کر 3باتیں بتائیں ، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی  نے اہم  انکشاف کر دیا ۔سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ شادی کی ایک تقریب میں ان کی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت گرانے سے متعلق امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کے الزامات  پر ان کے ساتھ گفتگو ہوئی تھی۔

"جیو نیوز" کے پروگرام" آج شاہزیب خانزادہ" کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا کہ ملاقات کے دوران جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے ان کے سامنے قسم کھا کر کہا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی حکومت نہیں گرائی گئی۔ اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا تھا کہ نواز شریف کو خرابیٔ صحت کی بنا ءپر لاہور سے لندن بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے قسم کھا کر کہا تھا کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا کسی سے کوئی تقاضا کیا تھا۔

پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ،عاصمہ شیرازی، معاشی ماہر سہیل خان  اور سابق سفارتکار ملیحہ لودھی نے بھی شرکت کی ۔