تبادلوں پرپابندی کیخلاف بارسلونا کی اپیل فیفا نے مسترد کردیا

تبادلوں پرپابندی کیخلاف بارسلونا کی اپیل فیفا نے مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیورخ( نیٹ نیوز)فیفا نے بارسلوناپرپلیئرز کے تبادلے ومعاہد ہ پر پابندی کےخلاف اپیل مسترد کر دیا۔ ہسپانوی کلب بارسلونا پرحالیہ ٹرانسفر ونڈو ختم ہونے کے بعد جنوری 2016 تک کسی بھی کھلاڑی کے تبادلے و معاہدے پر پابندی ہوگی۔ فیفا نےاپریل میںبارسلونا پرکم عمرکھلاڑیوں کےساتھ معاہدےکرنے پر14ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ بارسلونا نے گزشتہ سیزن میں بین الاقوامی ایونٹ کےلئے 18 سال سے کم عمر نواجون پلیئرز سے معاہدات کرکے قانون کی خلاف ورزی کی۔بارسلونا نے 17سالہ کروشین مڈفیلڈر ایلن حالیووچ سے معاہدہ کیا تھا۔