پنجاب پولیس کی خستہ حالی ،پولیس اہلکار گاڑیوں کو دھکا لگانے پر مجبور

پنجاب پولیس کی خستہ حالی ،پولیس اہلکار گاڑیوں کو دھکا لگانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)کروڑوں روپے کے فنڈ حاصل کرنے والی پنجاب پولیس کی خستہ حالی تھانہ لٹن روڈ کے انویسٹی گیشن پولیس گزشتہ روز ملزمان کی اطلاع پر ریٹ کرنے جانے سے قبل سرکاری گاڑی کو دھکا لگاتے ہوئے پائے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ لٹن روڈ انویسٹی گیشن پولیس گزشتہ روز مخبر خاص کی اطلاع پر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے سے قبل سول کپڑوں میں ملبوث اہلکار سب انسپکٹر سمیت اہلکار سرکاری گاڑی کو دھکا لگاتے ہوئے پائے گئے اس حوالے سے جب ان پولیس اہلکاروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نہایت شرمندگی کی حالت میں بتایا کہ کڑوڑوں روپے کے فنڈز نہ جانے کہاں جاتے ہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جب بھی ہمیں ریٹ کرنے جانا ہوتا ہے ہمیں گاڑی کو دھکا لگانا پڑتا ہے۔

مزید :

علاقائی -