نوازشریف ن لیگ کے قائد اور چودھری نثار سرمایہ ہیں،چاند بی بی

نوازشریف ن لیگ کے قائد اور چودھری نثار سرمایہ ہیں،چاند بی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے نومنتخب چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی نے کہاہے کہ میا ں نوازشریف پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور چودھری نثارعلی خان سرمایہ ہیں،دونوں ایک دوسرے کے مقابل کھڑے کرنے والے عناصر کو مایوسی ہوگی،دونوں ایک دوسرے کی قوت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چودھری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس کو غلط رنگ دینے والے اب اپنا منہ چھپاتے پھررہے ہیں،چودھری نثار علی خان پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے جولائحہ عمل پیش کریں گے مسلم لیگی کارکنوں کی تائید حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ وقت نے ثابت کیا کہ چودھری نثار علی خان نے جوکہا وہ کیا،وہ وفا کے پیکر اور جرات اور بہادری کی علامت ہیں،بطور وزیرداخلہ ان کے کارہائے نمایاں ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انکی خدمات ہمیشہ یا درکھی جائیں گی۔اپنے بیان میں مسلم لیگی رہنماچاند بی بی نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ،مسلم لیگ(ن) کو عوام کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور سازشی ٹولے کو سوائے شرمندگی اور رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا،مسلم لیگ(ن) ملک گیر وفاقی جماعت ہے ،قائد میاں نوازشریف آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں،قائد میاں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،ملک میں موجود تمام میگاپروجیکٹس مسلم لیگ(ن) کا ہی تحفہ ہیں،رات کی تاریکی میں اقتدار کے خواب دیکھنے والے عوامی عدالت میں ذلیل و خوار ہونگے اور آئندہ الیکشن 2018ء میں پاکستان مسلم لیگ(ن) قائدمیاں نوازشریف کی قیادت میں واضح برتری سے کامیابی حاصل کریگی۔