جی سی یو اور چیمپ کے باہمی تعاون  سے ایک روزہ ورکشاپ

جی سی یو اور چیمپ کے باہمی تعاون  سے ایک روزہ ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور چیمپ (چینجنگ ہارٹ اینڈ مائینڈ پاکستان) کے باہمی تعاون سے جی سی یونیورسٹی میں ایک روزہ ورکشاپ میں ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا تیمورسہروردی،جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی، سیسک یونیورسٹی یو کے کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل جہانگیر ملک، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، اسسٹنٹ ایڈو کیٹ جنرل پنجاب عمیر خان نیازی، سینئر صحافی سلمان عابد، بشپ مارشل آزاد سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد تمام شعبہ جات کے اساتذہ کو ان مسائل سے اجاگر کرنا تھا۔
 جو موجودہ دور کے طالبات میں ذہنی دباؤ اور پریشانی کے باعث ان کی ذہنی نشونما پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔