انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء اورعدلیہ کے مابین ہم آہنگی ہے ،جسٹس مقبول باجوہ

انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء اورعدلیہ کے مابین ہم آہنگی ہے ،جسٹس مقبول باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے سالانہ لنچ اور خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس مقبول محمود باجواہ نے کہا ہے کہ وکلا ء اور عدلیہ کے درمیان (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ہم آہنگی ہے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اور بار یکساں طور پر کوشاں ہیں۔ مظفرگڑھ میں بطور ڈسٹرکٹ سیشن جج کام کر چکے ہیں۔ مظفرگڑھ ایک اچھی اور فعال بار ہے۔ انھوں نے کہا کہ مظفرگڑھ جوڈیشل کمپلیکس کا کام تیز کیا جائے گا۔ صدر بار مظفرگڑھ محمد اقبال پتافی نے کہا کہ مظفرگڑھ بار کے مسائل حل کرنے کے لیے عدالت عالیہ مناسب اقدامات کرے۔ انھوں نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے لیے سات سو کنال اراضی مختص کی گئی ہے لیکن کام سست روی کا شکار ہے۔ نظامت کے فرائض سیکرٹری بار خرم شہزاد دستی نے انجام دیے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ سیشن جج میاں مرید حسین سمیت عدلیہ کے ارکان ، ممبران بار کونسل، بار عہدیداران اور وکلا ء اور مظفرگڑھ کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔