پاکستان اور بوسنیا کے درمیان ویزہ فری سفر سے صرف سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر مستفید ہوں گے

پاکستان اور بوسنیا کے درمیان ویزہ فری سفر سے صرف سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان اور بوسنیا کے درمیان ویزا کی پابندی کلی طور پر ختم نہیں ہوئی بلکہ معاہدہ کے تحت ڈپلومیٹک اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد ہی ویزا کی پابندی سے مستثنا ہوں گے۔ یہ معاہدہ عام آدمی کے لئے نہیں بلکہ صرف سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد ہی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔گزشتہ روز لیڈ سٹوری میں سہواً غلطی کے باعث پاکستان اور بوسنیا کے درمیان ویزا کی پابندی ختم ہونے کی خبر شائع ہو گئی تھی جبکہ معاہدے کے تحت ویزا پابندی ڈپلومیٹک اور سرکاری پاسپورٹ والوں کے لئے ختم کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -