ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر 12گاڑیاں ٹکرا گئیں ،5افراد جاں بحق ،3زخمی

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 12گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج کراچی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے ، ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے 12گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ہیں ۔ حادثات کی زد میں آکر خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔