قومی زبان تحریک کی " یوم ولادت قائد اعظم اور قومی زبان" کے عنوان سے تقریب

 قومی زبان تحریک کی " یوم ولادت قائد اعظم اور قومی زبان" کے عنوان سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام کوسمو پولیٹن کلب باغ جناح لاہور میں " یوم ولادت قائد اعظم اور قومی زبان" کے عنوان سے ایک انتہائی پرقار اور شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔ باوجود شدید ٹھنڈ اور بارش کے شرکاء اور مہمانوں کی کثیر تعداد اس قومی تقریب میں شریک ہوئی۔ مقررین میں ڈاکٹر تحسین فراقی' ڈاکٹر خورشید رضوی' قیوم نظامی' ڈاکٹر افتخار بخاری' رؤف طاہر' ایڈووکیٹ اسلم زار'ایڈوکیٹ رانا امیر احمد خان' جمیل بھٹی شامل تھے۔ صدارت پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر عزیز ظفر آزاد نے کی۔نقابت کے فرائض پروفیسر رضوان الحق نے انجام دئیے۔  سامعین میں ڈاکٹر کنول فیروز'' صباممتازبانو' انعام الحق سلیم' خالد اعجاز مفتی ' شامل تھے۔ مقررین کا قائدا عظم  کی دیانت' اصولوں کی پاسداری اور نفاذ اردو کے حوالے سے خطاب جاندار تھا۔ ڈاکٹر تحسین فراقی' ڈاکٹر خورشید رضوی' محترم قیوم نظامی' رؤف طاہر' نے اپنے خطاب میں نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کے حوالے سے بہت خوبصورت اگاہی دی۔ سامعین نے اخر تک اس پروگرام کو بہت انہماک اور دلچسی سے سنا۔ تقریب کے اختتام پر قائد اعظم کی مغفرت اور استحکام پاکستان کیلئے بھی دعا کی گئی۔تقریب کے انعقاد پر ہم کوسمو پولیٹن کلب کے صدر ڈاکٹر افتخار بخاری کے ممنون ہیں کہ جن کے خصوصی تعاون سے یہ تقریب  انعقاد پذیر ہوئی۔