پروفیسر اقبال چوہدری  کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ

  پروفیسر اقبال چوہدری  کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز گورنمنٹ آف گونگسکی زوہانگ آٹو نومس ریجن، چین کی جانب سے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کو ’دی2020گونگسکی گولڈن سلک بال فرینڈشپ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری کو یہ ایورڈ اُن کی گونگسکی صوبے کی معاشی و معاشرتی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے دیا جارہا ہے۔ چینی آفیشلز کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری کو طلائی تمغہ اور ایک لاکھ آرایم بی بونس ملے گا۔  ترجمان کے مطابق تقریبِ تقسیم انعامات مارچ2021ء میں منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری نے آرگینک اور بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں ان کی تقریباً1175سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں، امریکہ اور یورپ میں انکی تحریرو ادارت کردہ76کتب شائع ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ40انٹرنیشنل اور یو ایس پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -