کھیتوں کے درمیان کھڑا یہ جمبو جیٹ دراصل یہاں کس نے اور کیوں پہنچایا؟ حقیقت ایسی کہ آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

کھیتوں کے درمیان کھڑا یہ جمبو جیٹ دراصل یہاں کس نے اور کیوں پہنچایا؟ حقیقت ...
کھیتوں کے درمیان کھڑا یہ جمبو جیٹ دراصل یہاں کس نے اور کیوں پہنچایا؟ حقیقت ایسی کہ آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءکے جزیرے بالی میں ایک جمبو طیارہ سڑک کنارے درختوں میں گھرے ایک میدان میں کھڑا ہے اور اس کی یہاں موجودگی کی وجہ ایسی ہے کہ کوئی تصوربھی نہیں کر سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ بالی کی معروف شاہراہ ’رایانوسا دوا سیلاتن ہائی وے‘ (Raya Nusa Dua Selatan Highway)کے کنارے ایک قطعہ اراضی پر کھڑا ہے جس کے متعلق مقامی لوگوں کو کچھ معلوم نہیں کہ یہ کب اور کیسے یہاں پہنچا۔ چاروں طرف سے درختوں اور سڑک کنارے پڑے کنٹینرز کی وجہ سے یہ سڑک سے گزرتے لوگوں کو کم ہی نظر آتا ہے۔
ایوی ایشن کے دلدادہ افراد نے اس کی حقیقت یہ بتائی ہے کہ ایک شخص نے یہ ناکارہ جہاز خریدا تھا اور یہاں لے کر آیا تھا۔ اس کا منصوبہ اسے یہاں سڑک کنارے کھڑا کرکے اس میں ریسٹورنٹ بنانے کا تھا لیکن رقم ختم ہوجانے کی وجہ سے اسے منصوبہ ادھورا ہی چھوڑنا پڑا۔ اب جہاز وہاں لاوارث کھڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس جہاز پر سفید پینٹ کیا گیا ہے چنانچہ یہ معلوم نہیں کیا جا سکتا کہ یہ کس فضائی کمپنی کا طیارہ تھا۔ اس کے مالک کا منصوبہ تو ناکام ہو گیا لیکن اس جہاز کی وجہ سے علاقے کی سیاحت بہت ترقی کر رہی ہے کیونکہ سیاح جوق درجوق اسے دیکھنے کے لیے اس علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔ جاش نامی ایک بلاگر نے اس علاقے کی سیاحت کے بعد بتایا ہے کہ اس جہاز کو دیکھنے پر ٹکٹ لگایا گیا ہے جو 10انڈونیشیئن روپے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -