حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے انتقامی کارروائیاں کررہی ہے‘ سید ساجد مہدی سلیم

      حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے انتقامی کارروائیاں کررہی ہے‘ سید ساجد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماچھیوال(نمائندہ پاکستان)کراچی سے پشاور تک تمام طبقات سلیکٹڈ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے بے چین ہیں جعلی حکومت نے کرپشن مہنگائی اور بے روزگاری کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے عوام مایوس ہو(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)

چکی نگران حکومت بنائی جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و ایم این اے حلقہ این اے 163 سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشاور سے لے کر کراچی تک عوام مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن زدہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہیں مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو دو سال کا عرصہ ہونے کو ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے اور ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں اور حالات انتہائی ابتر ہو چکے ہیں بھوک اور افلاس نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بنا ڈالی ہے بجلی اور گیس کے بحرانوں نے غریب کے چولہے ٹھنڈے کردیے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے ہمارے سیاسی قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے ہے دفاتر پر چھاپا مار کر نیب نے کیا حاصل کیا عوام کے سامنے پی ٹی آئی حکومت بے نقاب ہو چکی ہے سلیکٹڈ حکومت نے ملک کے تمام ادارے تباہ کردیے نئے بلدیاتی انتخابات کا دور دور تک نام و نشان نہیں اس موقع پر چیئرمین حاجی امیر علی آرائیں، محمد طارق نمبردار، راؤ محمد جبار، چوہدری نوازشرف ایڈوکیٹ، چوہدری شمیم رضا، ملک محسن اعوان،چوہدری فہیم جبار اور چودھری ممتاز احمد بھی موجود تھے۔
ساجد مہدی