ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی دستاویزات پر دستخط کا عندیہ دے دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی دستاویزات پر دستخط کا عندیہ دے دیا کہ ہر کوئی حیران رہ ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی دستاویزات پر دستخط کا عندیہ دے دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایک مرتبہ افغان امن عمل معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ جی ہاں!میں اس(معاہدے)پر اپنا نام درج کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط سےمحض چندگھنٹے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت پر مذاکرات منسوخ کردئیے تھے تاہم امریکی صدر کا امن معاہدے پر دستخط سےمتعلق تازہ بیان سامنےآنےکےبعدمعاہدے کی کامیابی کےامکان بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے منصوبے پر اتفاق ہوا تھا جس کے تحت طالبان ایک ہفتے تک اپنی کارروائیوں میں نمایاں کمی لائیں گے،منصوبے کی کامیابی کے بعد دوحہ میں دونوں فریقین کے مابین 18 ماہ کے لیے افغان امن عمل معاہدے پر دستخط ہوں گے۔