لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں دہشت گردوں میں سے 4 کی شناخت ضیا اللہ ، صفت اللہ، محب اللہ اور کلیم اللہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دیگر دو دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔