نوشہرہ میں صوبائی وزیر صحت کا مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ

نوشہرہ میں صوبائی وزیر صحت کا مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ کا نوشہرہ کے ہسپتالوں پر چھاپے مریضوں نے شکایات کے انبار لگادئیے ہسپتالوں میں سہولیات کی فقدان پر وزیر صحت سخت برہم متعدد ڈاکٹرز جن میں پبی ہسپتال کے ایم ایس اور سٹاف معطل ادویات کی عدم فراہمی پر سخت نوٹس کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود ادویات اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صوبائی وزیر صحت نے پبی ہیڈکوارٹرہسپتال ، اکوڑہ خٹک ہسپتال اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پر چھاپوں کے دوران مختلف وارڈوں کا دورہ کیا مریضوں نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور سٹاف ڈیوٹی پر نہیں آتے یہاں تک کہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے معمولی پٹی تک میسرنہیں مریضوں نے بتایا کہ قیمتی ادویات مریضوں کی بجائے بازاروں میں سرعام فروخت ہورہی ہے غریب مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر اور نرسز غیرحاضر پائے گئے مریضوں کو بازار ادویات خریدنے پر مجبور کرتے ہیں زنانہ الٹراساؤنڈ وارڈ میں فی میل سٹاف کی بجائے میل سٹاف تعینات ہیں صوبائی وزیر نے مریضوں کی شکایات سخت نوٹس لیتے ہوئے بعض ڈاکٹروں کومعطل کردئیے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کردی کہ غریب مریضوں کو ادویات کی فراہمی کریں ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں مریضوں کے مشکلات کو کم کرنے کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھائیں۔