جی جی یو لاہور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے آج سالانہ الیکشن

جی جی یو لاہور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے آج سالانہ الیکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن آج (جمعر ات) ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں شعبہ اسلامیات میں پولنگ سٹیشن قائم کیاگیا ہے اور پو لنگ کا ٹا ئم صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک رکھا گیا ہے۔الیکشن میں شعبہ فزکس کے ڈاکٹر عاطف شہباز صدر،اردو کے ڈاکٹر احتشام جنرل سیکرٹری،ذوالوجی کے ڈاکٹر حافظ طاہر نائب صدر سائنس، اسلامیات کے ڈاکٹر عابد ندیم نائب صدر آرٹس،میتھ کے ڈاکٹر سیف اللہ جائنٹ سیکرٹری،باٹنی کی ڈاکٹر غزالہ یاسمین بٹ فنانس سیکرٹری کی امیدوار ہیں۔ایگزیکٹو ممبرز آرٹس کے لئے نوشین رسول،مبشر حسین اور رضوان انوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ایگزیکٹو ممبرز سائنس کے لئے سید یاسر عثمان،ڈاکٹر ارشد رضا اور ڈاکٹر نگہت زہرہ امیدوار ہیں۔

مزید :

علاقائی -