ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد11 ہزار247 ہو گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 927 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا4 لاکھ 82 ہزار771 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 35 ہزار 63 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار548، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار651، سندھ2 لاکھ 39 ہزار186، پنجاب ایک لاکھ 52 ہزار158، بلوچستان18 ہزار 696، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد461، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔