گزشتہ حکومتوں میں ترقی کے بجائے صرف درباریوں کو نواز گیا: فردوس عاشق اعوان

گزشتہ حکومتوں میں ترقی کے بجائے صرف درباریوں کو نواز گیا: فردوس عاشق اعوان
گزشتہ حکومتوں میں ترقی کے بجائے صرف درباریوں کو نواز گیا: فردوس عاشق اعوان
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  گزشتہ ادوار حکومت میں ترقی کے بجائے دربایوں کو ترجیح دی گئی۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عوام کوگمراہ کررہی ہے، ایسے ناعاقبت اندیش سیاستدانوں کو تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔ تبدیلی کا مطلب غریبوں کی مشکلات کم کرنا ہے، اب پنجاب کے فنڈز صرف لاہور میں ہی خرچ نہیں ہورہے بلکہ تمام شہروں میں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں جبکہ گزشتہ دور میں صرف درباریوں پر ہی خرچ کیے گئے۔ 

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو جوابدہ ہیں، ہم ضلع ہر تحصیل میں جا کر عوام کے مسائل حل کریں گے، کورونا وبا کےباوجد معیشت مستحکم ہورہی ہے، حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز،منافع خور،سیاسی قبضہ مافیاہم سےخوش نہیں، یہ اپنی ناراضگی کابدلہ عوام سےلےرہےہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ملک میں مک مکا کی سیاست کرنے والوں کو گٹھ جوڑ تھا لیکن عمران خان نے آکر ان کو للکارا۔