کراچی،انتظامیہ کی آٹے کے سرکاری نرخ نافذکر نے کی مہم 

کراچی،انتظامیہ کی آٹے کے سرکاری نرخ نافذکر نے کی مہم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر  ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے سرکاری نرخ نافذ کرنے کے لیے شہر کے 85 دکانداروں کے خلاف کاروائی کی ہے کارروائی میں آٹھ دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور ہر تین لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تمام ڈپٹی کمشنرز نے  آٹے کے نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کی ہے جس کے مطابق ضلع جنوبی میں 24 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گء  ضلع شرقی میں تیس دکانداروں کے خلاف ضلع غربی میں گیارہ اور وسطی اور ملیر اضلاع میں دس دس دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ضلع جنوبی میں دو لاکھ بائس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا  ضلع شرقی میں  ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ اور تین افراد گرفتار کیے گئے۔ ضلع ملیر میں دو دکاندارگرفتار اور تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ وسطی میں دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے آٹے کے نئے نرخ مقرر کر دہ نافز کر نے کی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔