راکھی ساونت نے مودی کو پاکستان جانے کی دھمکی دیدی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان جانے کی دھمکی دے دی۔
راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹی تو پاکستان چلی جاؤں گی۔بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جا کر شادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی۔انہوں نے اپنے بیان میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
راکھی ساونت نے اپنے انٹرویو میں نہ صرف پاکستانی لڑکوں کی طرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔
راکھی نے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں میرے بیشتر مداح ہیں جو مجھے تحائف بھیجتے ہیں، اسی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔
انہوں نے وسیم اکرم سے ملاقات کا بھی ذکر کیا اور انکشاف کیا کہ جب میں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا، انہیں میرے ساتھ آئٹم سانگ کرنا چاہیے۔
راکھی ساونت نے دورانِ گفتگو دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی شادی ہو تو چاہتی ہوں کہ وسیم اکرم بھی اس میں شرکت کریں۔