جلسوں کیلئے آئی ایس ایف کو فنڈز نہ ملنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا سخت برہم
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کے لئے فنڈز نہ ملنے پر آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے شکایت کر دی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدرات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس میں آئی ایس ایف عہداروں نے فنڈز نہ ملنے اور خردبرد کی شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔ذرائع کے مطابق آئی ایس ایف باجوڑ اور مہمند کے عہدیداروں نے وزیر اعلی سے شکایت کی کہ ہمیں پارٹی فنڈز نہیں ملے، ہمیں 2 لاکھ میں سے ایک لاکھ روپے ملے۔اجلاس میں پارٹی فنڈز متعلقہ افراد کو نا ملنے پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایس ایف سے سوال کیا کہ پیسے کہاں گئے؟ جس پر آئی ایس ایف کے صدر نے علی امین گنڈاپور کو جواب میں کہا کہ شکایتیں لگانے والے آئی ایس ایف کے عہدیدار نہیں، جس پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ فیصلہ میں کروں گا کہ کون عہدیدار ہے اور کون نہیں جس پر آئی ایس ایف کے صدر نے کہا ابھی ان کو