صدرمملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، مشترکہ اجلاس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، مشترکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول ہوگیا ہے اور اب کل صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے سینیٹ کا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔