گھر میں اسلحہ رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی:سنجے دت

گھر میں اسلحہ رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی:سنجے دت
گھر میں اسلحہ رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی:سنجے دت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر میں اسلحہ رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی اور اس ایک عمل نے ان کی زندگی برباد کردی۔سنجے دت کانام 1993 میں ہونے والے ممبئی حملوں میں سامنے آیا تھا اور اس دوران ان کے گھر سے اے کے 56 رائفل برآمد ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہیں دہشتگردی اور تباہ کن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث مجرم قراردیاگیا تھا اور اسی کیس میں انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اداکار سنجے دت نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خود پرلگنے والے دہشتگردی کے الزامات اور جیل جانے کے واقعات پر بات کی۔ سنجے دت نے کہا کہ انہوں نے گھرمیں بندوق رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے اور اس واقعے نیان کی زندگی تباہ کردی۔سنجے دت نے کہا کہ ان کی زندگی پر فلم بنانے کا خیال سب سے پہلے ان کی بیوی مانیتا دت کے ذہن میں آیاتھا جس کے بعد انہوں نے ہدایت کار راجکمار ہیرانی سے اس بارے میں بات کی، اس وقت سنجے دت جیل میں تھے، سنجے دت نے فلمسازوں کو اپنی زندگی، اپنی پہلی بیویوں ریحا اوریچا اور اپنی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین سے متعلق تمام باتیں بتائیں۔تاہم فلمسازوں نے فیصلہ کیاکہ وہ فلم میں ان کی زندگی کے کون سے پہلوؤں کو دکھائیں گے۔ فلمسازوں نے فلم کے لیے ان کی زندگی کے اہم ترین واقعات کا انتخاب کیا، جب کہ دیگر واقعات فلم کی طوالت کے باعث نہیں دکھائے گئے۔
واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی سنجے دت کے قریبی دوست مانے جاتے ہیں وہ فلم ’’سنجو‘‘کے ذریعے سنجے دت کے ان پہلوؤں کو سامنے لائے ہیں جن سے لوگ واقف نہیں تھے تاہم بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس فلم کے ذریعے راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی خراب امیج کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

کلچر -