25جولائی کو مسلم لیگ(ن)کامیاب ہو گی،حمزہ شہباز

25جولائی کو مسلم لیگ(ن)کامیاب ہو گی،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دیپالپور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبا ز شریف نے دیپالپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ 25 جولائی کا سورج مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید بن کر طلوع ہو گا ۔مقدمات اور جیل کی سلاخیں عوامی خدمت سے نہیں روک سکتی ۔انہوں عمران خاں کے جلسے خالی کرسیوں کے جلسے رہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے لئے دیدہ اور نا دیدہ رکاوٹین اور مشکات پیدا کی جا رہی ہیں۔لیکن مسلم لیگ(ن)سے عوام کی قلبی وابستگی کو مصنوعی طریقوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور تشکیل پاکستان کے بعد تعمیر پاکستان کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ(ن)کے لئے سربکف ہو جائیں 25 جولائی کو مسلم لیگ(ن)ووٹ کاسٹ کریں۔مسلم لیگ(ن) اور آزاد امیدوار محسن جگنو کے کارکنوں نے حمزہ شہبا ز پر پھولوں کی پتیاں نچھار کیں۔مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبا ز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راؤ محمداجمل اور آزاد امیدوار محسن جگنو کے حق میں وو ٹ کاسٹ کریں۔
حمزہ شہبا ز