امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے،امجد علی

  امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے،امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ دیر لو ئر(نمائندہ پاکستان)اوچ دیرلو ئر‘ڈی ایس پی سر کل ادینزئی کے اعزاز میں الو داعی تقریب عمائدین علاقہ کا ڈی ایس پی ادینزئی امجدعلی خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین،امجدعلی کی خدمات تا دیر یاد رکھا جائے گا عمائدین علاقہ،تفصیلات کیمطابق پو لیس تھانہ اوچ دیر لو ئر ادینزئی میں ڈی ایس پی سر کل ادینزئی امجد علی خان کی اعزاز میں گزشتہ روز ایک الوداعی تقریب منعقد ہو ئی،جس میں علاقے کے مشران سابقہ بلدیاتی نمائند گان،عمائدین علاقہ سمیت سر کل ادینزئی کے ایس ایچ او ز و پو لیس اہلکاران مو جو تھے۔الو داعی تقریب سے اخطاب کر تے ہو ئے سابق تحصیل ناظم ادینزئی انجینئیر قمرزمان خان،رہنما ء الخدمت فاؤ نڈیشن سید لیاقت المک باچہ،سابق ناظم قیصر علی خان،سابق ٹی ایم اے شکیل حیات،سابق ڈی ایس پی خائستہ رحمان نے ڈی ایس پی ادینزئی امجد علی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خر اج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ڈی ایس پی امجد علی نے ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہو نے کے ناطے تحصیل ادینزئی میں امن امان کی بحالی اور جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کار ائی کر کے خاتمہ کیا۔مقررین نے کہا کہ ڈی ایس پی امجدعلی کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی امجدعلی نے کہا کہ ہمشہ مظلوموں کی داددرسی کی، امن ومان کی بحالی اور علاقے میں پر امن فضا کو قائم کیا۔