حکومت کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے : بلاول بھٹو زرداری

حکومت کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے : بلاول بھٹو زرداری
حکومت کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے : بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کسی کو این آر او نہین دوں گا، جتنے این آر او موجودہ وزیراعظم نے دیئے ہیں کسی نے نہیں دیئے ، سینیٹ میں کلبھوشن کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھایا تو آج آرڈیننس جاری کیا گیا ، حکومت کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے ، آج حکومت عالمی عدالت کو نہیں مان رہی ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کلبھوشن کو این آر او دیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ احسان اللہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا ،احسان اللہ احسان کی رہائی کا جواب آج تک ایوان میں نہیں دیا گیا ، جہانگیر ترین ، بی آر ٹی ، مالم جبہ ، بلین ٹری ، چینی چوری پر این آر او دیا گیا ، وزیراعظم نے اپنے ہر بیان میں دہشتگردوں کی مخالفت نہیں کی۔
ان کا کہناتھا کہ بھارتی پائلٹ جو حملہ کر کے گرا اور اسے بھی چائے پلا کر واپس بھیج دیا گیا ، کلبھوشن مانتا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کرتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تقریر کرنے پر دھمکیاں ملتی ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ایک نیا احتساب ادارہ بنائیں جو حکومت اور اپوزیشن دونوں کا احتساب کرے ، سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جاتاہے ۔

مزید :

قومی -