فکس ٹیکس وصولی کا آغاز،چھوٹے دکانداروں کیلئے ماہانہ ٹیکس سکیم کا ایس آر او جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)42بڑے شہروں کے چھوٹے تاجروں سے فکس ٹیکس وصولی کا آغازہو گیا،ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں کیلئے ماہانہ ٹیکس سکیم کا ایس آر او جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کاکہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹے دکانداروں سے ماہانہ 100سے 20ہزار روپے تک ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس کا تعین علاقہ، دکان کے سائز کے تحت کیا جائےگا، ماہانہ ٹیکس سکیم کے ایس آر او کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
ان شہروں میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی جی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میرپور خاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں ۔