حافظ حفیظ الرحمان کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نامزد کرنے کا فیصلہ
ہنزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد صوبے کے وزیر اعلیٰ کے حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
حکومتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے حافظ حفیظ الرحمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھی ان کے نام کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حافظ حفیظ الرحمان 26 جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ ترقی کے لحاظ سے پنجاب کو رول ماڈل تصور کرتے ہیں اور انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبہ گلگت بلتستان کو مثالی صوبہ بنائیں گے ۔