جامعہ زکریا ساہیوال کیمپس ، اہلکاروں کے تبادلہ کیخلاف درخواست میں خورد برد میں ملوث ہونے کے بیان پر وی سی کو قانون کیمطابق فیصلہ کرنیکا حکم

جامعہ زکریا ساہیوال کیمپس ، اہلکاروں کے تبادلہ کیخلاف درخواست میں خورد برد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کے برادرنسبتی کی اہلیہ سمیت تبادلے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
کے خلاف درخواست میں خرد برد میں ملوث ہونے کے بیان پر وائس چانسلر کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں محمد بابراور اس کی اہلیہ شمیم اختر نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ زکریا یونیورسٹی کے ساہیوال کیمپس میں بطور جونئیر کلرک فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے بلاجواز طورپر ان کا تبادلہ ملتان کر دیا گیا ہے اور تنخواہ بھی ادا نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں اس لئے درخواست گذاران میاں بیوی کا تبادلہ منسوخ کرکے تنخواہ بھی ادا کرنے کا حکم دیاجائے فاضل عدالت کے حکم پر یونیورسٹی کی جانب سے کونسل حاجی محمد اسلم ملک نے بیان دیا کہ درخواست گذار اپنے ساتھیوں سمیت 2 کروڑ 7 لاکھ 66 ہزارروپے کی خردبرد میں ملوث ہے اور اس معاملہ کی انکوائر ی بھی جاری ہے جس کے لئے ملتان تبادلہ کیا گیا ہے۔
حکم