امیر قطر 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے

امیر قطر 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے
امیر قطر 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے،معزز مہمان نے کو نور خان ایئر بیس پر جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ، وزیرعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔


تفصیلات کے مطابق امیر قطر ایوان صدر پہنچے تو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور ایوان صدر آمد پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے امیر قطر کو پھول پیش کئے۔اس موقع پرگورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے معاونین بھی موجود تھے۔ایوان صدر میں امیر قطر کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب ہوئی ،تقریب میں معزز مہمان کو ایوارڈ دینے سے قبل پاکستان اور قطر کے ترانے بجائے گئے،صدر عارف علوی نے امیر قطر کو نشان پاکستان کے اعزازسے نوازا اور معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

امیر قطر ایوان صدر میں ظہرانے کے بعد اپنا دورہ مکمل کرکے نور خان ایئر بیس روانہ ہوئے جہاں معزز مہمان کو جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، وزیرعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔