سازشی ٹولہ ملک و قوم کا خیر خواہ نہیں،طاہررشید چودھری

سازشی ٹولہ ملک و قوم کا خیر خواہ نہیں،طاہررشید چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے بانی ممبر و امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 125 طاہر رشید چوہدری نے کہا ہے کہ خدا بہت بے نیاز ہے اس کی لاٹھی بے آواز ہے اس کی قدرت اور نظام ایسا ہے کہ بعض اوقات مجرم لاشعوری طور پر خود ہی اپنی حقیقت اگل دیتا ہے۔ عمران خان جب کہہ رہا تھا کہ سازش کہ ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کا مقصد صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرنا ہے ان کو ملک و قوم کی بھلائی سے کوئی سر و کار نہیں تو بہت سے لوگ اس کی بات سے انکاری تھے لیکن اللّہ کی قدرت دیکھیے کہ خدا نے اس شخص کے منہ سے سچ اگلوا دیا جو خود اس سازش میں ملوّث تھا۔ خرم دستگیر کے مطابق انہوں نے یہ سارا کھیل اس لیے کھیلا تاکہ اپنی کرپشن چھپا سکیں اور اپنا مستقبل محفوظ کرسکیں۔ یہ سازشی ٹولہ ملک و قوم کا خیر خواہ  نہیں۔