سمگلنگ منصوبہ فلاپ،دو ٹرکوں سے 15سو من گندم برآمد

 سمگلنگ منصوبہ فلاپ،دو ٹرکوں سے 15سو من گندم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی گندم و آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبے بھر میں سخت ضلع بندی جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
سیکرٹری خوراک پنجاب نادر چٹھہ کی ہدایت پر ملتان کے خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے ذریعے گندم کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی جانب سے جلالپور انٹر چینج سے بین الصوبائی گندم سمگلنگ روکتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے گندم سے بھرے دو ٹرک پکڑ لئے اورپنجاب سے باہر سمگلنگ ہونے والی 15 سو من گندم قبضے میں لے لی۔اس موقع پر محکمہ فوڈ کی جانب سے ملزموں کے خلاف مقدمات بھی درج کرادیے گئے ہیں۔سیکرٹری خوراک پنجاب نادر چٹھہ نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے کہا ہے کہ حکومتی سبسڈی کے حامل آٹے کی ایک ایک بوری حقداروں تک پہنچائیں گے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سستے آٹے کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے۔نادر چٹھہ نے بتایا کہ صوبے بھر میں سستے آٹے کے ہول سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ہر گھر تک سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے اور فلور ملز سے سپلائی چین کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جارہا ہے۔