اوور سیز پاکستانیز کمیشن میں جدید سہولیات سے مزین لائبریری کا افتتاح

    اوور سیز پاکستانیز کمیشن میں جدید سہولیات سے مزین لائبریری کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید خادم عباس نے اوورسیز پاکستانیوں اور سرکاری ملازمین کے لئے او پی سی میں جدید سہولت سے آراستہ لائبریری کا افتتاح کر دیا ہے، گذشتہ روز او پی سی میں لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  دور جدید میں لائبریری کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ یہی وجہ سے کہ او پی سی میں جدید لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی معلومات میں اضافہ اور او پی سی افسران اور جملہ سٹاف کی دفتر امور کے قواعد و ضوابط اور قوانین سے مکمل آگاہی کو ممکن بنایا جا سکے۔ان نے بتایا کہ لائبریری میں سروس رولزو کنڈکٹ،پروکیورمنٹ کے طریقہ کار، مروجہ دفتری امور کے قواعد و ضوابط، قوانین و ترامیم سے متعلق آگاہی کی کتابوں کے علاوہ انگلش و اردو ادب کے شہرہ آفاق اور نامور مصنفین کی کتب،ناول، سفرنامے اور دیگر سماجی و معاشی موضو عات پر مبنی سو سے زائد کتابیں ابتدائی طور پر لائبریری میں رکھی گئی ہیں جن میں بعد ازاں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ناصرف ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ بلکہ سروس ڈلیوری اور دیگر امور کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف موضوعات پر مبنی کتب کے مطالعے سے قارین کی مطالعالتی ویڑن میں وسعت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت میں اضافہ بھی ہوگا۔او پی سی میں لائبریری کے قیام کیلئے کمشنر کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کو افسران اور جملہ سٹاف نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔