افغان صوبے ہلمند میں کاربم دھماکا، 12 افراد ہلاک،40زخمی

افغان صوبے ہلمند میں کاربم دھماکا، 12 افراد ہلاک،40زخمی
افغان صوبے ہلمند میں کاربم دھماکا، 12 افراد ہلاک،40زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں کاربم   دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے حملے میں 12افراد کی ہلاکت اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دھماکے کو کار بم حملہ قرار دیا ہے۔ حملہ اس وقت ہوا جب وہاں نئے سال کے کی تقریبات کے اختتام کے موقع پرلوگ واپس جارہے تھے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔