دکی،بارش سے گھر کی چھت گر گئی،3بچوں، 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

دکی،بارش سے گھر کی چھت گر گئی،3بچوں، 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دکی(آئی این پی)ہوسڑی کے علاقے میں بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گرگئی جس سے 5 افراد جاں بحق اورایک شدیدزخمی گیاجبکہ لاشیں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ضلع دکی کے علاقے ہوسڑی میں بارش کی وجہ سے دوستین مری نامی شخص کے گھر میں کمرے کی چھت گرگئی۔ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کے مطابق ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 5 افراد جان بحق جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہوگیا۔واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں لیویز فورس اور مقامی لوگوں نے ملبے سے نکال کر بی ایچ یو ہوسڑی منتقل کردی۔جاں بحق ہونیوالوں میں زربانو زوجہ دوستین،لعل بانو زوجہ دوست علی اور تین بچے امان اللہ عمر 4 سال،غلام محمد عمر 2 سال،گل خاتون عمر 3 ماہ شامل ہیں۔جبکہ واقع میں ایک شخص دوست علی زخمی ہوگیا ہے جسے بی ایچ یو ہوسڑی منتقل کردیا گیا ہے۔
چھت گرگئی

مزید :

علاقائی -